شان مسعود

کائونٹی کرکٹ، شان مسعود نے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی، اظہر،حیدر علی کی سنچریاں رائیگاں

لندن(گلف آن لائن)کائونٹی کرکٹ میں شان مسعود نے یارکشائر کو فتح دلا دی، اظہر علی اور حیدر علی کی سنچریاں رائیگاں گئیں۔انگلش کائونٹی کرکٹ چمپئن شپ میں یارکشائر نے ڈربی شائر کو 3 وکٹ سے مات دے دی، ٹیم نے فتح کے لیے درکار ہدف 7 وکٹ پر 215 رنز بناکر حاصل کر لیا۔کپتان شان مسعود 95اور ڈوم بیس 41 پر ناقابل شکست رہے،

شان نے پہلی باری میں بھی 67رنز اسکور کیے تھے، ناکام سائیڈ کی جانب سے حیدرعلی 146رنز بناکر نمایاں رہے، ڈویژن 2میں اظہر علی کی سنچری کے باوجود ووسٹر شائر اور سسیکس کا میچ ڈرا ہوگیا، اظہر علی 101کی اننگز کھیلنے کے بعد اختتامی لمحات میں آئوٹ ہوگئے۔انہوں نے پہلی باری میں 25 رنز بنائے تھے، لنکاشائر نے ہیمپشائر کو 6 وکٹ سے قابو کرلیا،

پاکستانی پیسر محمد عباس نے دوسری اننگز میں 30رنز دے کر 2وکٹیں لیں، پہلی باری میں انھیں ایک وکٹ ملی تھی۔لیسٹرشائر سے میچ میں گلوسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے ظفر گوہر دوسری باری میں 7رنز بنا سکے، ورکشائر اور ناٹنگھم شائر کا میچ ڈرا ہوگیا، ورکشائر کے پاکستانی پیسر حسن علی نے دوسری اننگز میں 2وکٹیں لے کر میچ میں شکاروں کی تعداد 5کر لی، انہوں نے 35بالز پر 54رنز ناٹ آئوٹ بھی بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں