پاکستان اور سری لنکا

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،پاکستانی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا بھی اعلان

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ آفتاب خان پاکستان ٹیم کیفیلڈنگ کوچ ہوں گے، اس سے قبل عبدالمجید پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ تھے۔بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور بولنگ کوچ مورنے مورکل بھی دورہ سری لنکا میں قومی اسکواڈکے ساتھ ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ عبدالرحمٰن اسپورٹس اسٹاف میں شامل ہیں، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن،فزیوکلف ڈیکن بھی اسپورٹس اسٹاف کا حصہ ہیں۔اسپورٹ اسٹاف میں مینیجر ریحان الحق اورہیڈکوچ گرانٹ بریڈبھی شامل ہیں۔احسن افتخار ناگی بطور میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کانٹینٹ مینیجر ،لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری بطور سکیورٹی مینیجر ، م طلحہ اعجاز ( انالسٹ ) قومی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں