تفصیلی دورہ

امریکی کاروباری رہنماؤں کا چین کا تفصیلی دورہ

بیجنگ (گلف آن لائن) بیرونی دنیا کی بے ہنگم آوازوں کی نفی کرتے ہوئے حال ہی میں، بہت سے امریکی کاروباری رہنماؤں نے چین کا دورہ کیا ہے۔ ان رہنماؤں نے پہلی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چینی میڈیا کی جانب سے وہاں موجود 200 سے زائد چینی اور غیر ملکی تاجروں سے ایک سروے کیا گیا۔

سروے میں صحت مند زندگی، صاف توانائی، سمارٹ کاریں، سپلائی چین سروسز، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت 8 مختلف صنعتوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔سروے میں شریک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ آٹھ کاروباری اداروں میں 63فیصد کمپنیوں نے ظاہر کیا کہ عالمی سیاسی خطرہ چین میں ان کے کاروبار کو متاثر کرنے والا سب سے بڑا عنصر ہے۔ کمپنیوں میں سے ایک نے سوالنامے میں “سپلائی بند نہ کریں” کا خصوصی نوٹ بھی تحریر کیا۔

سپلائی چین کی صورتحال کے جائزے میں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صنعت میں تین چوتھائی کمپنیوں کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عالمی سپلائی چین کا آئندہ پانچ برسوں میں چین پر انحصار بڑھ جائے گا۔سروے میں شریک کمپنیوں کی اکثریت نے پہلی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو سے توقعات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ” نئے پارٹنرز اور آرڈرز” میں اضافہ کرنا ہے ۔

شرکا نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ خطرات موجود ہیں، لیکن پھر بھی چین پر زیادہ انحصار کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، اور چین کے ساتھ مزید تعاون تک پہنچنے کے منتظر ہیں۔ چینی اور غیر ملکی کمپنیاں یہ ثابت کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں کہ خطرہ چین سے نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں