صدر پیوتن

روسی صدر پیوتن سے ملاقات میں امارات کے صدر کا مذاکرات، سفارت کاری پر زور

ابوظہبی (گلف آن لائن)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے سینٹ پیٹرزبرگ کے دورے کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوتن سے ملاقات میں بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران شیخ محمد جو ابوظہبی کے حکمران بھی ہیں،

نے متحدہ عرب امارات کے موقف تشدد میں کمی اور یوکرین کے بحران کے مذاکراتی سیاسی حل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے مبینہ طور پر روس،یوکرین تنازعہ کے انسانی اثرات کو کم کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کے اقدامات کی حمایت کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ پیوتن نے یوکرین میں جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے شیخ محمد کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔پیوتن نے ملاقات کے آغاز میں ٹیلی ویژن پر تبصرے میں کہا کہامارات ایک بہت اچھا پارٹنر ہے،

یہ ملاقات روس کے دوسرے شہر میں اقتصادی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔اوپیک پلس کے اراکین کے طور پر ، روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی تعلق ہے اور دبئی ان چند شہروں میں سے ایک ہے جنہوں نے فروری 2022 میں یوکرائن کے تنازع کے آغاز کے بعد ماسکو کے لیے براہ راست پروازیں جاری رکھی ہیں۔رپورٹ کے مطابقصدر کا دورہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اور مثبت شراکت داری کو فروغ دینے کی کوشش میں تمام اقوام کے ساتھ مسلسل رابطے کے حصے کے طور پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دونوں رہنمائوں نے یو اے ای اور روس کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے جاری عزم کا اعادہ کیا۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے بلغراد کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سربیا کے صدر کے ساتھ مغربی بلقان کی کشیدہ صورتحال اور دیگر بین الاقوامی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔شیخ محمد اور الیگزینڈر ووچک نے کوسوو میں تنازع کو کم کرنے اور خطے میں استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے بات چیت اور مواصلات کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں