پیازکے چھلکے

پیازکے چھلکے کے ناقابلِ یقین طبی فوائد

لاہور( گلف آن لائن)روزمرہ کے کھانے میں استعمال ہو نے والے پیاز کے چھلکے کے بھی ناقابلِ یقین طبی فوائد سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیاز کے چھلکوں میں قدرتی طور پر وٹامن اے، سی اور ای کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو فائبر، فلینائڈس اور اینٹی آکسیڈیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ پیاز کا چھلکا انسان کو ذیابیطس، موٹاپے، کینسر اور معدے کے مختلف امراض سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پیاز کے چھلکے کی چائے پینے سے پرسکون نیند آتی اور بے چینی دور ہوجاتی ہے، اسی طرح اینٹی آکسیڈینٹ جلدی امراض بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے چھلکے میں موجود کیورسٹین کیمیکل بلڈپریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

چائے کے چھلکوں کا پانی بالوں کو نرم و ملائم بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، اس پانی سے سر دھوئیں،اس کے علا وہ چھلکوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں اور پھر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر صبح استعمال کریں، روزانہ ایک چمچہ پینے سے جسم توانا رہے گا اور تھکن کا احساس کم سے کم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں