وزیر تعلیم

پی ٹی آئی چیئرمین امریکہ اسرائیل اور بھارت کا ایجنٹ ہے ‘ رانا تنویر حسین

مریدکے(گلف آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ،یہ امریکہ اسرائیل اور بھارت کا ایجنٹ ہے اسی لئے وہ اس کے پیچھے چیخ رہے ہیں ،یہ ان کے ایجنڈے کو پورا کرنے آیا جس میں ناکام رہا ۔

محلہ منج روڈ نور پورہ دائوکی میں سوئی گیس فراہمی افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جس مقصد کیلئے آئی اس میں 75فیصد کامیاب ہوچکی تھی ، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ،70سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 40ہزار ارب روپے قرض لے کر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،اداروں کو تباہ کیا ،ایک بھی منصوبہ نہیں لگایا،قوم حساب مانگتی ہے تو کہا جاتا ہے ہمیں پتہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا عمران خان ، اس کی اہلیہ اور فرح گوگی سمیت اس کی کابینہ نے چھوٹی چھوٹی چوری بھی نہیں چھوڑی ،پاکستان کو تاریخی سیاسی معاشی جغرافیائی اور سفارتی نقصان پہنچایا ،معاہدہ تھا کہ سی پیک معاہدہ کسی کو دکھایا نہیں جائے گا ،اس نے تو سی پیک کی دستاویزات امریکہ کو دیں،اب قوم اسے معاف کرے گی نہ تاریخ معاف کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)قائد نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان خوشحالی کی منازل طے کررہا تھا لیکن عمران خان کو مسلط کرکے ترقی وخوشحالی کا پہیہ روک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں