بابراعظم

بابراعظم اور محمد رضوان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

مدینہ منور( گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبوی کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے اپنے عرب مداح کے ہمراہ تصویر کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے۔

کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مقدس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں، حج کی ادائیگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹڑیننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں