'ڈاکٹر جاوید اکرم

کسی بھی ادارے کو کامیاب بنانے کیلئے لیڈرشپ کی ضرورت ہوتی ہے’ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور ( گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام وائس چانسلرز کی لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چار روزہ لیڈر شپ کانفرنس کا افتتاح نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر اور مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ چیئرپرسن پی ایچ ا ی سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے وائس چانسلرز کی لیڈر شپ کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ انتظامی صلاحیتوں کوبروئے کار لاکر جامعات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ پی ایچ ای سی کی جانب سے وائس چانسلرز لیڈر شپ اینڈ ٹریننگ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بھی ڈاکٹرز کیلئے لیڈرشپ پروگرام متعارف کروا رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض ہمارے لئے سب سے اہم ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو اپنا عزیز سمجھ کر علاج کرتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ایک لیڈر ہمیشہ لیڈرز ہی پیدا کرتا ہے۔ مجھے کئی ممالک میں خدمت انسانیت کا موقع ملا ہے۔

کسی بھی ادارے کو کامیاب بنانے کیلئے لیڈرشپ کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک اچھا لیڈر ہی اچھا وائس چانسلر بنتا ہے۔ میرے لئے ایک وزیر سے زیادہ استاد ہونا بہت اہم ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ اعتماد کسی بھی رشتے کی بنیاد ہوتی ہے۔ اس کانفرنس میں شرکاء کو سیکھنے کا بہت موقع ملے گا۔چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرنے کہاکہ وائس چانسلرز کی ٹریننگ کا مقصد ذمہ داریوں اور انتظامی صلاحیتوں کی استعداد کو بہتر بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں