مرتضیٰ جاوید عباسی

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ فرانس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ فرانس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیراعظم کے دورہ فرانس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ فرانس انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم شہباز شریف اندرونی چیلنجز اور مشکلات سے نبرد آزما ہورہے ہیں ۔

اوفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف عالمی فورمز پر بھی موثر نمائندگی کررہے ہیں،موسمیاتی تبدیلی ہمارے لئے بھی چیلنج ہے۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ گلوبل فنانشل پیکٹ سربراہی اجلاس ان چیلنجز سے نمٹنے کی راہ تلاش کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں