پاکستان

چین کا علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان

پیرس (گلف آن لائن)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے پیرس میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلصانہ تعلقات رکھے ہیں، ایک دوسرے پر بھروسہ کیا ہے اور ایک دوسرے کے ہمدردی اور کا اظہار کیا ہے۔ چین قومی خودمختاری، قومی آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعاون کو فروغ دینے اور نئے عہد میں چین پاک ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہے گا۔لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ اس سال صدر شی جن پھنگ کے “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی 10ویں سالگرہ ہے۔ چین “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری میں بڑے منصوبوں کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرے گا، راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، اور دونوں ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں بہتر کردار ادا کرے گا ۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار دوست اور آہنی بھائی ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی اٹوٹ ہے۔ پاکستان ون چائنا پالیسی کی پاسداری کرتا ہے، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، اور پاک چین اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان چین کو روکنے اور دبانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے اور کثیرالجہتی امور میں چین کے ساتھ مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں