یمنی زیدی

بھارتی مداح نے یمنی زیدی کا خوبصورت پورٹریٹ بناڈالا، اداکارہ تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں

کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ یمنی زیدی نے سوشل میڈیا پر بھارتی مداح کے آرٹ کی تعریف کی ہے۔’تیرے بن’ سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ یمنی زیدی ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی یکساں معروف ہیں۔یمنی زیدی کی ایک بھارتی مداح، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر منیشا مرودیا براجاپاتی عرف منو نے یمنی کا سکیچ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی اپنی اس پوسٹ پر اداکارہ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

منو نے اپنی پوسٹ میں یمنی کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘تیرے بن’ کے شائقین کی بہت زیادہ مانگ پر یمنی زیدی کی اب تک کی خوبصورت تصویر پیش کر رہی ہوں۔منو نے کہا کہ ‘تیرے بن’ کے پرستار ہونے کے ناطے، یہ خاکہ تیار کرنا میرا ذاتی انتخاب بھی تھا’۔یمنی نے مداح کا یہ خوبصورت آرٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں