اسلام آباد(گلف آن لائن)ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
گزشتہ روز ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں0.33 فیصد مزید اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 34.05 فیصد رہی ہے، اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 20 اشیاء ضروریہ مہنگی اور12 اشیاء سستی جبکہ19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 4.95 فیصد مہنگا، آلو 2.60 اور چینی2.49 فیصد مہنگی ہوئی۔ دال ماش، چکن، بیف، مٹن، لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں کیلے5.56 اور ایل پی جی4.30 فیصد سستی ہوئی۔ پیاز 4.03اور ٹماٹر 1.63 فیصد سستے ہوئے ہیں۔