خواجہ آصف

ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسر ہوتے ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افسران کی مرضی کے بغیر لوگ اتنی تعداد میں لوگ باہر نہیں جاسکتے، ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسر ہوتے ہیں۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا کاروبار سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور آزاد کشمیر میں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ان لوگوں کو پکڑتا نہیں، دولت کماتے ہیں، جس کا جتنا حصہ بنتا ہے اس کو پہنچاتے ہیں۔واضح رہے کہ یونان میں ہوئے کشتی کے حادثے میں دیگر ممالک سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔واقعہ کے بعد سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں