سونے کی قیمت

عالمی مارکیٹ میں مہنگا، پاکستان میں سونے کی قیمت بڑ ی کمی ریکارڈ

کراچی(گلف آن لائن) عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1920 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود کاروباری ہفتے کے چھٹے یعنی ہفتے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500روپے اور 2143روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 214500 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 183900 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں