شہریار آفریدی

شہریار آفریدی کے ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آ باد (گلف آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی، عدالت نے شہریار آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ساتھ ہی 10 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے سماعت کی، شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں