hassan ali

حسن علی کا میتھیو ویڈ کا اہم کیچ گرانیکا یاد کرانے والی سوشل میڈیا صارف کو جواب

اسلام آباد (گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا اہم کیچ گرانیکا یاد کرانے والی سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے حب الوطنی پر شعر پوسٹ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں حسن علی انگلش کاؤنٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے ایک ٹوئٹ کی جس میں کرکٹر نے مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیڈیم کے ماحول کی بھی تعریف کی۔حسن کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا لیکن ہم اب تک آسٹریلیا کے خلاف اس چھوٹے گئے کیچ کو نہیں بھولے ہیں۔

فاسٹ بولر نے صارف کی اس ٹوئٹ کا جواب دینا ضروری سمجھا ، انہوں نے کہا کہ مجھے بھی وہ ڈراپ کیا گیا کیچ اب تک یاد ہے اور میں اپنی آخری سانس اور اس کے بعد بھی اس کیچ کو فراموش نہیں کرسکوں گا۔حسن علی نے اپنی ٹوئٹ میں ڈھیروں رونے والے ایموجیز بھی بنائے تاہم کرکٹ شائقین صارف کی اس ٹوئٹ پر بپھر گئے اور خاتون صارف کو کھری کھری سنادیں۔

مداحوں نے حسن علی کی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی پرفارمنس کی یاد دلائی اور ساتھ ہی ان کی دیگر شاندار پرفارمنسز کا تذکرہ کیا اور تنقید کرنے والی سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لیا۔11 نومبر 2021 کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ حسن علی نے شاہین آفریدی کے 19 ویں اوور میں آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا تھا اور پھر اْسی اوور میں میتھیو ویڈ نے 3 چھکے لگا کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کروا دیا تھا۔

بعدازاں فاسٹ بولر نے بھی ٹوئٹر پر بیان جاری کرکے مداحوں سے معذرت کی تھی۔ٹوئٹ میں حسن علی نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ میری کارکردگی آپ لوگوں کی توقعات کے مطابق نہیں تھی جس پر آپ سب افسردہ ہیں تاہم میں اس سے بھی زیادہ افسردہ ہوں’۔

حسن علی نے شائقین کی جانب سے ان کے لیے پیغامات، ٹوئٹس، فون کالز اور دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔ٹوئٹ میں حسن علی کی جانب سے حب الوطنی پر مبنی شعر بھی پوسٹ کیا گیا۔میرا سینہ تیری حْرمت کا ہے سنگین حصار،میرے محبوب وطن تْجھ پہ اگر جاں ہو نثار،میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،اے میرے پیارے وطن۔

اپنا تبصرہ بھیجیں