پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر

عید الضحیٰ: جنرل ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات مکمل

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کی زیر صدارت عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کو بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم فیصلے کئے گئے، جس کے مطابق مریضوں کی سہولت کیلئے ڈائیلاسز سنٹر راؤنڈ دی کلاک فنکشنل رہے گا اور کوئی بھی گزیٹڈ آفیسرمجازاتھارٹی کی اجازت کے بغیر سٹیشن نہیں چھوڑے گا جبکہ ڈی ایم ایس سمیت ہسپتال ملازمین دوسری شفٹ کو چارج دیے بغیر نہیں جا سکیں گے نیز تمام انتظامی ڈاکٹرز و نرسنگ انتظامیہ ان ایام میں اپنے موبائل فون آن رکھیں۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم سمیت انتظامی ڈاکٹرز، نرسنگ انتظامیہ، پرنسپل نرسنگ کالج نے شرکت کی۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ شہری کنٹرول روم کے فون نمبر0337-7803307 اور 042-99268817 پر کسی وقت بھی انتظامی ڈاکٹر سے رابطہ کر سکیں گے۔عید قربان اور ٹرو کے موقع پر مریضوں کو خصوصی کھانا فراہم کیا جائے گا،اسی طرح صفائی ستھرائی کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے ایمبولنس اور جنریٹر اپ ڈیٹ رکھنے کا حکم بھی دیا گیا اور پری مون سون میں نکاسی آب کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔ اے ایم ایس بارش کی صورت میں ہسپتال پہنچ کر تمام عمل کی خود نگرانی کرنے کا پابند ہوگا۔

پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ ان چھٹیوں میں ایم ایس تمام معاملات کو خود مانیٹر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کہیں کوئی ملازم غیر حاضر پایاگیا تو اُس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پروفیسر الفرید ظفر نے نجی کمپنی و ہسپتال کے سیکورٹی گارڈز چاق و چوبند رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں۔اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت نا قابل برداشت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں