ہنگری

ہنگری یورپ میں چین کا دوست ہے، وزیر خا رجہ ہنگری

بیجنگ(گلف آن لائن)ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری یورپ میں چین کا دوست ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی قائم ہے اور دونوں ممالک نے کئی سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ ہنگری یورپی یونین کا پہلا رکن ملک ہے جس نے کووڈ-19 کے دوران چینی ویکسین کو تسلیم کیا اور استعمال کیا، اور ہنگری چین کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے والا پہلا یورپی ملک ہے۔

ہنگری چینی کرنسی کا کلئیرنگ بینک رکھتا اور ہنگری نےآر ایم بی بانڈز جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں دوطرفہ تعاون دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات میں رہا ہے، ہم نے ہمیشہ باہمی احترام کی بنیاد پر شراکت داری قائم کی ہے۔ ہمارے ملک نے یورپ کے اندر سے دباؤ قبول کرنے سے انکار کیا، چین کے خلاف کسی بھی قسم کی گروہ بندی کا حصہ بننے سے انکار کیا ۔لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام کے تعلقات نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔حالیہ برسوں میں چین ہنگری میں سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔ مسلسل کئی سالوں سے ہنگری میں ہم چین کو ایک شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں، ایک ایسا ملک جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں