رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے فیملی سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے خاندان سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی۔ رانا ثناء اللہ نے خاندان سمیت گزشتہ روز میدانِ عرفات میں حج کا خطبہ سنا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے سے تصویر شیئر کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے رانا ثنا اللہ کی مقدس مقامات سے تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

رانا ثناء اللہ کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے خاندان سمیت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے میدانِ عرفات میں قوم اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اگست میں وزیرِ داخلہ راناثنا اللہ اہلِ خانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں