لیسکو

لیسکو کا عیدالاضحیٰ پر صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

لاہور(گلف آن لائن)لیسکو نے عیدالاضحیٰ پر صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا ہے عید الاضحیٰ کے دوران لیسکو ریجن بھر میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کرے گا، لیسکو کی کیٹیگری 1 اور 2 مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہو گی، زیادہ نقصانات والے فیڈرز کی کیٹیگری 3 اور 4 پر 3 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں، مون سون کے پیش نظر بجلی معطل ہونے کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں