ملاکنڈ(گلف آن لائن)ملاکنڈ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 9 افراد کو قتل کردیا گیا،ملاکنڈ کے نواحی علاقے بگردرہ خار میں مبینہ رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر محو خواب افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے،
جاں بحق افراد میں 4 خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، ملاکنڈ لیویز نے تفتیش شروع کر دی اور بہت ہی جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔