چو فنگ لئین

چینی صدر کی جا نب سے تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے گہری محبت کا اظہار

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان چو فنگ لئین نے کہا کہ 15 واں آبنائے فورم 2020 کے بعد آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان غیر سرکاری تبادلوں کی سب سے بڑی سرگرمی ہے، جس میں آبنائے کے دونوں کناروں کے ہزاروں ہم وطنوں نے مرکزی فورم اور 34 سلسلہ وار سرگرمیوں میں شرکت کی جن میں تائیوان کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 5،200 سے زائد ہم وطن شامل تھے، اور فورم نے نتیجہ خیز ثمرات حاصل کیے ہیں۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے پہلی دفعہ اس فورم کے نام تہنیتی پیغام بھیجا، جس میں تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے ان کی گہری محبت اور شفقت کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔ تائیوان میں مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ڈی پی پی حکام کے جبر اور دھمکیوں کے باوجود فورم میں فعال طور پر حصہ لیا۔فورم میں سیاسی جماعتوں کے وفود کی ریکارڈ تعداد شریک رہی اور شرکائے فورم کا ایک تہائی حصہ تائیوان کے نوجوانوں پر مشتمل تھا ،

اس سے تائیوان کے ہم وطنوں کی جانب سے اس خواہش کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے کہ وہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تبادلوں کی جلد از جلد بحالی چاہتے ہیں ۔فورم کے دوران ، فوجیان صوبے نے تائیوان کے نوجوانوں کے لئے 2،200 سے زیادہ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے ، اور دو اختراعی اڈوں نے تائیوان تنظیموں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

10 کاروباری اداروں نے اسٹریٹجک تعاون فریم ورک معاہدوں پر دستخط کیے۔ فوجیان-تائیوان دیہی علاقوں کی ترقی سے متعلق تعاون کے دس سے زائد منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ فورم میں ڈیجیٹلائزیشن ، سمندری امور اور صحت کے تین شعبوں میں کنسورشیم قائم کیا گیا، 7 سائنسی اور تکنیکی تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے ، اور 500 سے زیادہ سائنسی اور تکنیکی مقالوں کا اشتراک کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں