حمزہ شہباز

آئی ایم ایف سے معاہدے پر ایک طبقے میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے: حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر بجائے سکھ کا سانس لینے کے ایک طبقے میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے پر ہونے والے منفی طرز عمل پر ردعمل دیتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ تک پہنچانے والے سیاسی بازیگر پاکستان کو ڈوبتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم اور انکی پوری ٹیم کی انتھک محنت سے معیشت پر چھائے آسیب چھٹ رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا معیشت کو لگائی ان کی آگ اب بجھ گئی ہے لیکن یہ ٹولہ گھر کے بچنے پر بھی ماتم کر رہا ہے، ریاست پر حملہ کرنے والوں نے بڑی کوشش کی کہ اس معاہدے کو سبوتاژ کیا جائے، پاکستان کے عوام ان کا چہرہ اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں