حماد اظہر

آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کا سٹینڈ بائے معاہدہ کڑی شرائط کے ساتھ ہے’ حماد اظہر

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کا سٹینڈ بائے معاہدہ کڑی شرائط کے ساتھ ہے،پی ڈی ایم سے 14ماہ میں معاملات نہیں سنبھلے اب اس کی قیمت عوام مزید مہنگائی کی صورت میں ادا کرے گی۔

حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ الیکشن تک پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے روک سکتا ہے لیکن معاشی چیلنجز کم نا ہوں گے۔حماد اظہر کے مطابق نئی منتخب حکومت کو آتے ساتھ آئی ایم کے ساتھ پھر بیٹھنا ہو گا۔رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے مطابق اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پی ڈی ایم کے ذریعے معیشت کو پہنچنے والے وسیع نقصان کے بعد آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں