ارجنٹائن

ارجنٹائن کا غیرملکی قرض کی ادائیگی کے لیے پہلی مرتبہ آر ایم بی کا استعمال

بیو نس آئرس (گلف آن لائن) ارجنٹائن کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ارجنٹائن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے خصوصی ڈرائنگ رائٹس اور آر ایم بی سیٹلمنٹ کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو واجب الادا 2.7 بلین امریکی ڈالر کا قرض ادا کیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب ارجنٹائن نے اپنے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے آر ایم بی کا استعمال کیا ہے۔

اس حوالے سے ارجنٹائن کی یونیورسٹی آف سلواڈور کے پروفیسر جوآن مینوئل کیناولے نے چائنا میڈیا گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آر ایم بی کے استعمال نے ارجنٹائن کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کے قابل بنایا ہے اور ساتھ ساتھ ارجنٹائن اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹائنی کمپنیوں کو بڑی تعداد میں اشیاء درآمد کرنے کی ضرورت ہے اور ان اشیاء کی اکثریت چین سے آتی ہے۔

کیناولے نے کہا کہ لاطینی امریکہ میں آر ایم بی کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ عالمی ترقی میں چین کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے اور یہ چین کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کے لیے بھی ایک مثالی انتخاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں