کبریٰ خان

ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران کمرے میں بھوت دیکھا تھا ‘ کبریٰ خان

لاہور( گلف آن لائن)نامور اداکارہ کبری خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران کمرے میں بھوت دیکھا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے لئے وادی نیلم میں ایک کمرے میں ٹھہری ہوئی تھیں۔رات کے ساڑھے تین بجے کے قریب موبائل فون پر ویڈیو دیکھ رہی تھی کہ اچانک کچن میں سے کسی نے دیکھا۔کبری خان نے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ کسی کا سر باہر نکلا ہے لیکن میرے اندر اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں اس سے آنکھیں ملائوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ویڈیو بند کرکے سورہ رحمن لگائی اور کرسی پر بیٹھی رہی جب تک فجر نہیں ہوئی وہ وہیں موجود رہا۔اداکارہ نے کہا کہ جب فجر ہوگئی تو وہ سر غائب ہوگیا۔کبری خان نے کہا کہ اگلے دن کسی نے بتایا کہ آپ کے کمرے کے ساتھ میں قبرستان ہے پھر میں نے ان سے کہا کہ پھر آپ نے مجھے یہاں کیوں ٹھہرایا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے دن کوئی اور اسی کمرے میں ٹھہرا تو وہی اس کے سینے پر چڑھ گیا اور اٹھا کر کمرے سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ۔کبری خان نے بتایا کہ میں جب بھی کہیں نئی جگہ جاتی ہوں تو آیت الکرسی پڑھ لیتی ہیں اور وہاں یہ بھی کہتی ہوں کہ میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچائوں گی لہٰذامجھے بھی کچھ نہیں کہنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں