وزارت خارجہ

ہانگ کانگ کو نقصان پہنچانے پر قانون کے ذریعے سخت سزا دی جائے گی، وزارت خارجہ

ہا نگ کا نگ (گلف آن لائن)ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ،امریکی کانگریس کی متعلقہ ایجنسیوں ، ہانگ کانگ میں امریکی قونصلیٹ جنرل اور برطانیہ کے وزیر خارجہ سمیت دیگر سیاست دانوں پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا، جنہوں نے ہانگ کانگ سے متعلق غلط فہمیوں کو پھیلایا، اور چین کی مخالفت کرنے اور ہانگ کانگ کو غیر مستحکم کرنے والے آٹھ مفرور ملزمان کے حوالے سےہانگ کانگ پولیس کے فیصلے، اور ہانگ کانگ قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کیا ۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ ہانگ کانگ سے فرار ہونے والے یہ آٹھ افراد طویل عرصے سے چین مخالف اور ہانگ کانگ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تشددکے ذریعے ملک کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جس سے قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ہانگ کانگ پولیس کی مزکورہ کارروائی بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے۔ ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور سماجی انصاف کو برقرار رکھنا جائز ہے۔ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ “ایک ملک، دو نظام” کے اصول کا اعلی ترین اصول ہے اور کسی بھی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی!

اپنا تبصرہ بھیجیں