شیخ محمد بن راشد آل مکتوم

متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری کی نئی وزارت قائم کرے گا،وزیراعظم

ابوظہبی (گلف آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وزیر اعظم اورحاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کی نئی وزارت قائم کی جائے گی اور محمد حسن السویدی اس نئی وزارت کے سربراہ ہوں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نئی وزارت ملک میں سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی تیار کرے گی۔تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی وزارت کب سے قائم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں