وزیراعظم

منی لانڈرنگ ریفرنس،وزیراعظم شہباز شریف ، حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں دائر

لاہور (گلف آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا، اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کیے گئے ہیں، نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے،

احتساب عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس سے بری کیا جائے۔احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے درخواستوں پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب کو 19 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں