حماد اظہر

75 سالہ تاریخ میں قرض 70 فیصد اور صرف 11ماہ میں 30 فیصد بڑھ گیا،حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی حکومت نے پاکستان کے سالانہ قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 11 ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 30 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔حماد اظہرنے کہا کہ 75 سالہ تاریخ میں قرض 70 فیصد بڑھا اور صرف 11 ماہ میں 30 فیصد بڑھ گیاہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا اندورنی اور بیرونی قرضہ صرف 11 ماہ میں 23 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں