،چینی صدر

صوبہ جیانگ سو کو چینی طرز کی جدید کاری میں ایک مثال بننا چاہیئے،چینی صدر

بیجنگ (گلف آن لائن)چینی صدر، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں صوبہ جیانگ سو میں اپنے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ جیانگ سو کے پاس مضبوط صنعتی بنیاد، بھرپور سائنسی اور تعلیمی وسائل، عمدہ کاروباری ماحول اور ایک بہت بڑی مارکیٹ جیسی خوبیاں ہیں۔

اس میں چینی طرز کی جدید کاری کی قیادت کرنے اور مثال بننے کی صلاحیت اور اہلیت ہے۔ اور ایک “مضبوط، خوشحال، خوبصورت اور اعلیٰ معیاری” جیانگ سو کی تعمیر میں ایک نیا باب رقم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 5 سے 7 جولائی تک، شی جن پھنگ نے شہر سوجو، نان جنگ کے صنعتی پارکوں، کاروباری اداروں، تاریخی اور ثقافتی بلاکس اور سائنسی تجربہ گاہوں سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا تھا۔

شی جن پھنگ نے جیانگ سو کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی طرز کی جدید کاری کی کلید تکنیکی جدید کاری میں مضمر ہے۔ جیانگ سو کو تکنیکی جدت طرازی میں پیش پیش رہنا چاہیے اور ایک اہم صنعتی تکنیکی جدت طرازی کا حامل علاقہ بننا چاہیئے ۔ حقیقی معیشت پر قائم رہنا، روایتی صنعتوں کی صف اول کی پوزیشن کو مستحکم کرنا، جدید مینوفیکچرنگ اور جدید سروس انڈسٹریز کے ساتھ ڈیجیٹل اکانومی کے گہرے انضمام کو فروغ دینا ضروری ہے۔ گھریلو اور بین الاقوامی دوہری معیشت کو ہموار کرنااور بین الاقوامی مارکیٹ کو مسلسل مضبوط اور وسیع کرنا ضروری ہے.

شی جن پھنگ نے ثقافتی صنعتوں کی ترقی پر بھی زور دیا۔ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیانگ سو کو عوامی زندگی کی ضمانت اور بہتری اور سماجی انتظام و انصرام کی جدید کاری میں پیش پیش رہنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں