کترینہ

میری عمر کی آپکی چھوٹی بہن ہے؟ ادیتیا کے سوال پر کترینہ کا کرارا جواب

ممبئی (گلف آن لائن)ادیتیا رائے کپور نے کترینہ کیف سے ان کی چھوٹی بہن سے متعلق سوال پوچھا تو کترینہ نے بھی کرارا جواب دے دیا۔ اداکار بننے سے قبل ادیتیا رائے کپور چینل فائیو نامی ادارے کیلیے بطور ویڈیو جوکی (وی جے) کام کیا کرتے تھے۔ ان کے اسی دور کی ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آئی جس میں وہ اس مرتبہ مشہور اداکارہ کترینہ کیف کا انٹرویو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف نے فلم بوم سے 2003 میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی جبکہ ادیتیا سلمان خان اور اجے دیوگن کے ساتھ فلم لندن ڈریمز کے ساتھ فلمی دنیا میں آئے۔ مذکورہ انٹرویو کے دوران ادیتیا رائے کپور نے کترینہ کیف کے ساتھ ان کے اہلِ خانہ اور بہنوں سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ آپ کا خاندان بڑا ہے، 7 بہنیں ہیں، کیا ان میں سے میری عمر کی کوئی خوبصورت چھوٹی بہن ہے آپ کی؟اس سوال کے جواب میں کترینہ کیف نے بھی دلچسپ جواب دیا۔ اس سوال سے آپ کا یہ اشارہ ہے کہ میں بڑی عمر کی ہوں، آپ کی عمر کیا ہے؟ جس پر ادیتیا نے جواب دیا کہ میری عمر 20 برس ہے۔ریڈ اٹ پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ خیال رہے کہ کترینہ کیف اور ادیتیا رائے نے 2016 کی فلم فتور میں ساتھ کام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں