عطاء اللّٰہ تارڑ

کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے،عطا تارڑ

گوجرانوالا(گلف آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کھیل کے سیاست میں مکس ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کی تباہی کی۔ایک انٹرویومیں عطا تارڑ نے کہا کہ کھیل اور سیاست دو مختلف چیزیں ہیں، کھیل سیاست میں مکس ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کی تباہی کی۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال ٹیم کی طرح کرکٹ ٹیم کو بھی ورلڈکپ میچ کھیلنے بھارت جانا چاہیے، بابراعظم، ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے، بابر کی گیم بہت بہتر ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ حق ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے ملے۔انہون نے کہا کہ ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کو خراب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا، خط لکھوائے گئے کہ معاہدہ نہ کیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور میں چار وزیر خزانہ تبدیل کیے، آئی ایم ایف کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایم ایف کا 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ معاہدے سے روپیہ مستحکم ہورہا ہے، ڈالرگر رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آرہی ہے، معاہدے سے ہمیں دوست ممالک سے بھی مزید امداد ملنے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ توشہ خانہ کا فیصلہ آیا ہے، دائرہ اختیار کو مانا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں