سراج الحق

ہم پی ڈی ایم کا ساتھ تب دینگے جب یہ اسلامی نظام نافذ کریگی،سراج الحق

ڈیرہ اسماعیل خان (گلف آن لائن)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ تب دیں گے جب یہ اسلامی نظام نافذ کرے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے مجھ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے رابطہ کیا تھا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ میں نے آصف زرداری اور شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت ہے جو 70 سال سے ملک پر قابض ہیں، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی ہے۔جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف نہ ہونے کے ذمے دار حکمراں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں