الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول دینے کیلئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔

اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سپیشل سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ معزز عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم کی روشنی میں وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول دینے کے لئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے۔

البتہ مورخہ 22 جون 2023 کی میٹنگ کے دوران وزارت داخلہ کے نمائندگان نے مخصوص نشستوں کی تعداد کے نوٹیفکیشن اور امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد کے لئے رولز بنانے کیلئے انکی درخواست پر الیکشن کمیشن نے انکو مذکورہ بالا دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت کی مگر تاحال وزارت داخلہ کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا اس پر الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ آج ہی وزارت داخلہ کو تحریر کیا جائے کہ وہ 12 جولائی تک مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن اور امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد کے رولز ہر صورت الیکشن کمیشن کو مہیا کریں تاکہ الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں بریف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پنجاب میں انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کا عمل مورخہ 17 جولائی کو مکمل ہو جائیگااور الیکشن کمیشن نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں مگر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 47(1) کے تحت لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ای وی ایم (EVM) پر ہوگا اور ووٹروں کو آئی ووٹنگ (IـVoting) کی سہولت بھی میسر ہوگی اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے متعدد بار صوبائی حکومت کو تحریر کیا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کے دوران EVM کا استعمال ممکن نہیں اور IـVoting کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکتی۔

صوبائی حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ کے رولز 35(4) میں ضروری ترمیم کردی ہے اور ووٹنگ کا طریقہ کار بھی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت مہیا کر دیا ہے تو لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز ایک دوسرے سے متصادم نہ ہوں۔ اس پر الیکشن کمیشن نید فتر کو حکم دیا کہ فوری طور پر صوبائی حکومت پنجاب کو تحریر کیا جائے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعات 103اور 94 میں وفاقی گورنمنٹ کی طرف سےEVM اور IـVoting سے متعلق ترامیم کو مد نظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔ تاکہ صوبہ میں الیکشن کا فوری انعقاد یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں