سینیٹرمحمداسحاق ڈار

حکومت ملک میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت ملک میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے۔ وہ پیر کوپنجاب کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کے صدورکے اجلاس سے اپنے ورچوئل خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرآل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسوسی ایشن کے صدر گوہراعجازسمیت معروف کاروباری شخصیات بھی موجودتھے۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اجلاس کے کنوینئر تھے جبکہ اس موقع پرپنجاب کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔ وزیرخزانہ نے اقتصادی بحالی اوراحیا نو کیلئے حکومت کے پالیسی فیصلوں اوراقدامات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ ملک میں کاروباراورسرمایہ کاری دوست ماحول کا قیام حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پائیدارنمو اورمعاشی استحکام میں تاجراورکاروباری برادری کا کردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے ملک کودرپیش حالیہ اقتصادی چیلنجوں کے تناظر میں کاروباری برادری کے کردارکوسراہا اورکہاکہ حالیہ وفاقی بجٹ میں تاجروں اورکاروباری برادری کی مختلف تجاویز کوشامل کیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ نے تاجربرادری کومسائل کے حل کا یقین دلایا اورکہاکہ معاشی استحکام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں