جو بائیڈن

سعودی عرب ،اسرائیل تعلقات معمول پر آنے میں وقت لگے گا،بائیڈن

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معمول کے تعلقات استوار ہونے میں ابھی وقت لگے گا،دونوں ملک اس ضمن میں معاہدے سے بہت دور ہیں اور اس میں امریکا کی جانب سے دفاعی معاہدہ اور سویلین جوہری پروگرام شامل ہوگا۔انھوں نے یہ بات غیرملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرو میں کہی ،

انھوں نے بتایا کہ امریکی حکام دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن ہم ابھی اس سے بہت دور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ انھیں اسرائیل سے کوئی زیادہ مسئلہ ہے اور خواہ ہم کوئی ایسا ذریعہ مہیا کریں یا نہ کریں جس سے وہ سویلین جوہری طاقت حاصل کر سکیں اور یا ہم ان کی سلامتی کے ضامن بن سکیں، یعنی میرے خیال میں یہ تھوڑا سا دور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں