وزیر اطلاعات

ملک میں بد تہذیبی، گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے،وزیراطلاعات

پشاور( گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک میں بد تہذیبی، گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام آج سے 24 گھنٹے علاقائی زبانوں میں نشریات دیکھ سکیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی نیشنل پر پشتو اور ہندکو سمیت خیبر پختونخوا کی علاقائی زبانوں کے دورانیہ میں اضافے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام، پی ٹی وی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ خیبر پختونخوا عظیم ورثے کا حامل صوبہ ہے، پی ٹی وی کی ہمیشہ سے ایک منفرد پہچان اور حیثیت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی عوام کا دیرینہ مطالبہ آج پورا ہوا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام آج سے 24 گھنٹے علاقائی زبانوں میں نشریات دیکھ سکیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام آرکائیوز کو ڈیجیٹل کرنے کا نیشنل پروگرام شروع کیا ہے، جلنے والے آرکائیوز کو واپس نہیں لایا جا سکتا، یہ وہ خزانہ تھا جو ضائع ہوگیا۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ خواہش ہے کہ پشاور کے عوام کو عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ میسر آئے۔ وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ ملک میں بد تہذیبی، گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں