کویت سٹی (گلف آن لائن )کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر نے تصدیق کی کہ الدرہ فیلڈ کے اثاثہ جات صرف کویت اور مملکت سعودی عرب کے درمیان مشترک ہیں۔ جبکہ “ایران اور عراق کے ساتھ سرحدوں کی حد بندی کے تنازعہ کو حل کرنا” حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے باقاعدہ اجلاس میں الدرہ فیلڈ کے حوالے سے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اس معاملے پر ان کی ایرانی ہم منصب سے بات چیت کے دوران پیش کیے گئے کویت کے واضح موقف کی تصدیق کی اور کہا کہ “ہم دونوں ممالک کے ساتھ اپنی ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ آف شور گیس فیلڈ کویت ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان بحری سرحدی علاقے میں واقع ہے اور1960 کی دہائی سے ایران اور کویت کے درمیان تنازعے کا سبب بنا ہوا ہے۔