یو ای ٹی لاہور

یو ای ٹی لاہور اور یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز بوخوم جرمنی کے درمیان مشترکہ تحقیقی کام مکمل

لاہور ( گلف آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف پروڈکٹ اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن کے طلبا نے جرمنی کی یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز بوخوم کیساتھ مشترکہ تحقیقی کام مکمل کرلیا ہے ۔

اس تحقیق میں سیشن 2020 کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا ، جس کو مقامی طور پر پی آئی ڈی ڈپیارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عاطف بلال اسلم اور لیکچرار نائلیش امان نے سپروائز کیا ۔ اس تحقیق کا آغاز ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر بلال اسلم کے رواں برس یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز بوخوم میں اربن ہیلتھ ٹرانس ڈیسپلنری فورم میں بطور کلیدی مقرر شرکت سے ہوا۔

ان کی شرکت نے ایونٹ کے منتظمین اور یو ای ٹی کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کی راہ ہموار کی۔اس تعاون کے تحت پی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو فوٹو وائس ریسرچ کے ذریعے بین الاقوامی تحقیقی کام میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ اس تحقیق کیاختتام پر طلبا کو خصوصی سرٹیفکیٹس خزاں 2023 میں ایک تقریب کے دوران دئیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں