اسلم شیخ

اولیاء کے مزارات پر حاضری سے دلی ، روحانی سکون میسر آتا ہے’ اسلم شیخ

لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کے مزارات پر حاضری سے دلی اور روحانی سکون میسر آتا ہے اور اس کیفیت کوالفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے اس خطے میں اسلام کی آبیاری کی ، ان ہستیوں نے ساری زندگی خدا کی مخلوق کی خدمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پنجاب ، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان میں بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دیتا ہوں اور ان کی تعلیمات سے فیضاب ہوتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں