اسد محمود

وفاقی وزیر مواصلات کی قیادت میں طے پایا جانے والا پاکستان روس تجارتی معاہدہ کامیاب ہوگیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان نے خودمختارانہ معیشت کی جانب ایک سنگ میل عبور کرلیا ،وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی قیادت میں طے پایا جانے والا پاکستان روس تجارتی معاہدہ کامیاب ہوگیا ،معاہدہ کے تحت پاکستان کی پہلی پیش رفت تاریخ میں پہلی بار روس سے براستہ تاجکستان، ازبکستان، افغانستان تجارتی سامان پاکستان پہنچ گیا،

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی جانب سے روس و پاکستان روڈ ٹو روڈ ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 16 نومبر 2022 کو ہوا تھا ،وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے مارچ میں روس دورے کے دوران انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کا معاہدہ کیا تھا ۔ وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہاکہ روس قدرتی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی سے مالا مال ملک ہے،

اس معاہدہ کے تحت پہلی شپ منٹ کے تحت سفید چنا اور دھاگے کے ٹرک پاکستان پہنچ گئے ہیں ،اس معاہدہ کے تحت پاکستان اور روس کے تعلقات مزید بہتر اور مضبوط ہوں گے۔ مولانا اسعد محمود نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ روس سے پاکستان مزید سامان بھی منگوائے گا۔ وزیر مواصلات نے کہاکہ روس سے ہم پیٹرولیم مصنوعات بھی منگوا سکتے ہیں ،

پاکستان سے کپڑا، کھیل کا سامان اور چاول ہم روس کو دیں گے۔ وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہاکہ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ایگریمنٹ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان کلیدی کردار آدا کریں گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں اطراف سے بارڈر کراسنگ پوائنٹس اور کسٹم کے اسعد کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں