بینکوں

اسٹیٹ بینک نے قرض اور سود کی ادائیگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے

کراچی(گلف آن لائن)اسٹیٹ بینک نے قرض اور سود کی ادائیگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں قرض اور سود پر 15.662 ارب ڈالرکی ادائیگی کی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں 12.639 ارب ڈالر کی اصل ادائیگی کی ،اس عرصے کے دوران 3.023 ارب ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے مالی سال 2022 میں 15.101 ارب ڈالر بطور اصل اور سود ادائیگی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں