احسن اقبال

سی پیک پاکستان اور خطے کےلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور خطے کےلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے،سی پیک محل وقوع کے لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا،سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کی جانب اہم پیش قدمی ہے،سی پیک کے تحت توانائی کا شعبہ بہتر ہوا،پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے آئندہ صدیوں تک تواانائی پیدا کی جاسکتی ہے، سی پیک بلاشبہ ہماری تاریخ کے کامیاب ترین پراجیکٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک بلاشبہ ہماری تاریخ کے کامیاب ترین پراجیکٹس میں شمار کیا جاتا ہے،پاکستان نے اپنی تاریخ میں کثیر وقت جیو پالیٹکس میں صرف کرکے تباہ کر دیا،قیام پاکستان کے بعد ہم نے کئی جنگیں لڑیں،جنوبی ایشیاءمیں پاکستان 3ارب کی جگہ پر واقع ہے،

سی پیک پاکستان اور خطے کےلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے،سی پیک محل وقوع کے لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا،سی پیک قائد میاں نواز شریف اور چینی صدر شی کے وژن کا شاہکار ہے،سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کی جانب اہم پیش قدمی ہے،سی پیک کے تحت توانائی کا شعبہ بہتر ہوا،پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے آئندہ صدیوں تک تواانائی پیدا کی جاسکتی ہے،سی پیک کے تحت 8ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی،مسلم لیگ (ن)نے چار سال میں 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی،

سی پیک کے ذریعے پاکستان توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہوا ہے،سی پیک کے تحت ریلوے کی بہتری کے منصوبے بھی قائم کیے گئے،گزشتہ چار سالوں میں سی پیک منصوبے کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا،سی پیک منصوبے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی،سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں روزگار کے مواقع میسر ہوئے،سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں