عمران خان

جب تک اعظم خان کے منہ سے نہیں سنوں گا، نہیں مانوں گا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم نے اپنے سابق پرنسپل اعظم خان کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے بیان پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک اعظم خان کے منہ سے نہیں سنوں گا، نہیں مانوں گا۔

عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم خان ایماندار آدمی ہیں، جب تک ان کے منہ سے نہیں سنوں گا میں نہیں مانوں گا کہ انہوں نے یہ کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں