انتونیو گوتریس

روس یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ معطل، قیمتوں میں اضافے کا خطرہ

ماسکو (گلف آن لائن ) روس نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے یوکرین اناج معاہدے پر عملدرآمد روک دیا۔ غریب ممالک پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی تلوار لٹکنے لگی۔ روس نے زرعی بینک ، جہاز رانی اور انشورنس پرعائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات پرٹھوس نتائج سامنے آتے ہیں تومعاہدے میں دوبارہ شمولیت پرغور کیاجاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور ترکیہ کے تعاون سے روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی منتقلی کے اقدام کی تشکیل کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا روس کے فیصلے سے ضرورت مند افراد کو دھچکا لگے گا جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے تجویز دی کہ یوکرین، اقوام متحدہ اور ترکیہ مل کر فوڈ کوریڈور کے آپریشن کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ دنیا کو یہ دکھانے کا موقع ہے کہ بلیک میلنگ کی اجازت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں