چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

اسلام آ باد( گلف آن لائن ) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

جمعرات کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات کی عدالت میں اسد عمر اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف خان اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔ وکیل سردار مصروف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں