کراچی (گلف آن لائن)اداکار آغا علی نے 14 برسوں سے لا علاج بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں آغا علی نے بتایا کہ گزشتہ 14سال سے چنبل نامی جِلدی بیماری کا شکار ہوں ،یہ بیماری مجھے کیریئر کے آغاز میں لگی تھی۔انہوں نے کہا کہ بیماری نے مجھ پر طاقتور حملہ کیا تھا، آغاز ہی میں جسم پر سینکڑوں کی تعداد میں زخم بن گئے تھے۔
آغا علی نے کہا کہ چنبل کو ادویات کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن دنیا میں ابھی تک اس کا مکمل طور پر علاج سامنے نہیں آیا ہے۔آغا علی نے بتایا کہ چنبل سے ہاتھ، پیروں اور منہ پر سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں اور یہ دھبے کبھی کبھار تعداد میں بہت زیادہ ہوجاتے ہیں اور کبھی اِن کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔
آغا علی نے کہا کہ چنبل میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ ذہنی تنا سے دور رہیں، جِلد کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، نیند پوری کریں، ورزش کریں اور پریشان نہ ہوں۔