محمد اسحاق ڈار

زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس عائد نہیں کئے جارہے، وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار

اسلام آباد(گلف آن لائن):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے ایک بارپھر زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی تردید کی ہے۔

ہفتہ کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ انہوں نے کل قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیا جس کا مقصد اس تاثر کو ختم کرنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدہ کے تحت حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس لگائے گی۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ اس وضاحتی بیان کو غلط اندازمیں پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ وہ دوبارہ یہ واضح کرتے ہیں لیٹرآف انٹینٹ میں جن ٹیکس اقدامات کا تذکرہ ہے یہ وہ ہیں جو 30 جون 2023 تک ملک میں لگائے جا چکے ہیں۔ اِن کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں