شہباز شریف

ڈیفالٹ کا سوچ کر نیند نہیں آتی تھی، منتوں کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا،وزیراعظم

شرقپور (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کے خطرے کا سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی تھی، دن رات منتیں کیں پھر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا،ملک کے ساڑھے چار سال ضائع کیے گئے، نوازشریف کو جیل میں بند کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیالیکشن کی آمد آمد ہے ،

الیکشن میں عوام جوفیصلہ کریں گے اس پر سر تسلیم خم کریں گے،اگراللہ نے ہمیں موقع دیا توجان لڑادیں گے کھویا ہوا مقام ضروردلوائیں گے، کوئی شک نہیں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے ،

مہنگائی جادو،ٹونوں سے نہیں مسلسل محنت سے ختم ہوگی، مہنگائی کا دورجلد ختم ہوگا۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوپاکستان کی ترقی وخوشحالی کا معمارکہتا ہوں ، پاکستان کوترقی وخوشحالی کے راستے پر لے جانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں! یاد رکھنا جس نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانیکا منصوبہ بنارکھا تھا، بدقسمتی سیترقی وخوشحالی کا سفر2018میں ختم کردیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیخلاف بہت بڑی سازش تھی، گزشتہ ساڑھے چارسال ضائع کردیئے گئے،

اگرنوازشریف کی حکومت ہوتی توپاکستان ترقی کررہا ہوتا، گزشتہ حکومت میں ساری ترقی رک گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا 90دن میں300ارب ڈالرلاؤں گا، اگر300ارب ڈالرآجاتے تو ہم آئی ایم ایف کی منتیں نہ کررہے ہوتے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور،ڈاکو کہتے رہے ایک دھیلا پاکستان نہیں آیا، القادریونیورسٹی 190ملین پاؤنڈ کا سکینڈل ہے ، پاکستان کوتباہی کی طرف لیجایا گیا، برطانیہ کی حکومت نے کہا کہ یہ پیسہ پاکستان کی عوام کا ہے، پچاس ارب پاکستان کے خزانے میں جانے کے بجائے سپریم کورٹ کیاکاؤنٹ میں چلاگیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت کوگزشتہ چارسالوں میں لوٹا گیا، چینی، گندم کے سکینڈل میں پاکستان کے کھربوں لٹ گئے، یہ ہے وہ معاملات جن پرٹھنڈے دل سے سوچ کرالیکشن میں فیصلہ کرنا ہے، 2013سے 2018تک ہم نے خدمت کی، مشکل وقت میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،چین چٹان کی طرح کھڑے رہے۔

انہوںنے کہاکہ مجھے بعض اوقات رات کونیند نہیں آتی تھی کہیں پاکستان ڈیفالٹ نہ کرجائے، اللہ نے کرم کیا اورہمیں ڈیفالٹ سے بچایا ، اب یقین سے کہہ سکتا ہوں پاکستان درست سمت میں آچکا ہے، الیکشن کے بعد کس کوحکومت ملے گی اللہ کوپتا ہے، اگراللہ نے ہمیں موقع دیا توجان لڑادیں گے کھویا ہوا مقام ضروردلوائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب لیپ ٹاپ دیتا تو چیئرمین پی ٹی آئی مجھے رشوت دینے کا الزام لگاتا تھا، لیپ ٹاپ دیئے کسی بچے کوکلاشنکوف نہیں دی۔ انہوںنے کہاکہ اللہ نے موقع دیا توپورے پاکستان میں لیپ ٹاپ کا جال بچھادیں گے۔

وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے مگر مہنگائی جادو،ٹونوں سے نہیں مسلسل محنت سے ختم ہوگی، مہنگائی کا دورجلد ختم ہوگا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے آئی ایم ایف کے پاس قیامت تک نہ جائیں، پاکستان عظیم ملک بنے گا مجھ سمیت جج،جرنیل،بیوروکریٹس سب کومحنت کرنا ہوگی،

سڑکیں،پل،مدارس،ہسپتال تبھی بنیں گے جب قومی خزانے میں پیسہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے معاشی بحالی کا پروگرام بنایا ہے،زرعی ترقی ہوگی توپاکستان بہت تیزی سے ترقی کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں